لاہور(پی این آئی ) پنجاب حکومت نے گورنر ہاؤس میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیصلہ امن و امان کی صورتحال پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔گذشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کے خلاف گورنر ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے مال روڈ کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا جس سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی رہیں،تحریک انصاف کے کارکن احتجاج کے دوران وفاقی حکومت کے خلاف اور اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگا تے رہے ۔
پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے احتجاج کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس پنجاب لاہور پر حملہ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے،گورنر ہاؤس پر پتھرائو گیٹ جلانا تشویش ناک ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ معاشی پالیسوں پر عمل کرکے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر لایا جاسکتا ہے ،دیگر سیاسی جماعتیں بھی میثاق معیشت کے لیے رضامند ہیں ،(ن )لیگ نے ہمیشہ میثاق معیشت کی بات ہے ،جب بھی ن لیگ کی حکومت آئی ہم نے مہنگائی کو کنٹرول کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے ،گورنر ہاوس پنجاب لاہور پر حملہ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے ،گورنر ہاوس پر پتھرائو گیٹ جلانا تشویش ناک ہے ،چند لوگوں کے جتھے وہاں روڈ بلاک کر دیتے ہیں ،عمران پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا معاملہ پنجاب حکومت کا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کی تحریک کا مقصد ہے کہ انہیں وزیر اعظم بنایا جائے ،
لانگ مارچ کو سلو مارچ کہا جائے ،لوگ ان کے ساتھ نہیں نکلے ہیں ،ان کے مارچ میں رپورٹر کی جان جانا اور گولیاں چلنا افسوسناک ہے ،حملے کو بنیاد بنا کر مارچ میں نئی روح پھونکنے کی کوشش کی جاری ہے ،انہوں نے پہلے بھی اسلامآباد میں سرکاری عمارتوں پر قبضے کی کوشش کی تھی،یہ اسلام آباد کا محاصرہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،کچھ نادان دوست اب بھی عمران کے ساتھ ہیں مگر جلد وہ بھی اس کے مقاصد کو سمجھ جائیں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں