اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں غلام سرور خان، ذلفی بخاری، واثق اور دیگر کے وارنٹِ گرفتاری حاصل کر لیے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور اور پرویز خٹک اسلام آباد پولیس کو پہلے ہی مقدمات میں مطلوب ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد وفاقی حکومت سے سڑکیں کھلوانے کے لیے اپیلیں کر رہی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی اجازت سے اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی موٹر وے کھلوا سکتی ہیں۔
وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں معمول کے مطابق کاروبار اور ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری نے کہا تھا کہ راستے تب ہی کھلیں گے جب خان صاحب کہیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں