احتساب عدالت نے عثمان بزدار کے حوالے سے اہم حکم جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے سابق وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج نسیم احمد وِرک نے عبوری ضمانت کی منظوری کا فیصلہ جاری کیا۔ اس حوالے سے عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ عثمان بُزدار عبوری ضمانت کے لیے 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا کہ نیب عثمان بزدار کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں چھان بین کر رہا ہے۔

احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کاشف مسرور کے روبرو پیشی کا نوٹس بھجوایا گیا ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ عثمان بزدار نیب کے روبرو شاملِ تفتیش ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں