اسلام آباد (پی این آئی) سال 2022 کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہو گا، اس دوران چاند کو مکمل گرہن لگے گا۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ جزوی طور پر کیا جاسکے گا، مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ ایشیا کے کچھ حصوں اور آسٹریلیا میں کیا جاسکے گا۔شمالی امریکا، جنوبی امریکا کے بیشتر حصوں میں بھی مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا، ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی اور مشرقی یورپ کے بھی بیشتر حصوں میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن1 بجکر 2 منٹ پر ہوگا، 3 دن بجکر 17منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا اور 4 بجے گرہن عروج پر ہوگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں