فوج ہماری، خلاف جانا ممکن نہیں، عمران خان کا واضح موقف آگیا

لاہور(آئی این پی)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری ہے، اس کیخلاف جانا ممکن نہیں، آزادی لانگ مارچ منگل کی بجائے بدھ سے شروع ہوگا،پیر کے روز لاہور میں صحافیوں کی وفد سے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے، لانگ مارچ منگل (آج) کے بجائے ( کل ) بدھ سے شروع ہوگا،

انہوں نے واضح کیا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، پوری قوم اب تیار ہے، الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے، میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا، سابق وزیراعظم نے کہا کہ سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں، آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں، پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close