لاہور (آئی این پی) احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب )کو تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری سے روک دیا ۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف مبینہ رشوت لے کر مختلف کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا الزام ہے اور نیب نے ان کیخلاف انکوائری شروع کر رکھی ہے ۔
کچھ دن قبل قومی احتساب بیورو لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو غیر قانونی لائسنس اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔سابق وزیر اعلیٰ نے ممکنہ گرفتاری سے قبل عبوری ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا ۔جس پر احتساب عدالت نمبر 2 کے جج نسیم احمد ورک نے 22 نومبر تک انکی عبوری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے نیب کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی گرفتاری سے روک دیا ۔عدالت نے عثمان بزدار کو نیب کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں