لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ راستے تب ہی کھلیں گے جب خان صاحب کہیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں زلفی بخاری نے کہا کہ چیئرمین عمران خان، وزیراعلی پرویز الہی اور مونس الہی کی ملاقات بہت اچھی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مونس الہی کا بیان ہے وہ عمران خان کے شانہ بشانہ ساتھ ہیں، رانا ثنا اللہ کی کوئی حیثیت نہیں وہ چار دیواری میں جو چاہیں بڑھکیں مارلیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم آگیا، ایک دن میں پتا چل جائے گا کہ ایف آئی آر ہو رہی ہے یا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 3 دن کے لیے راستے بند کیے ہیں، یہ تب ہی کھلیں گے جب خان صاحب کہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں