حکومت نے آئی ایس پی آر کا مطالبہ درست قرار دیدیا، عمران خان کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان سے متعلق آئی ایس پی آر نے جو مطالبہ کیا ہے وہ بالکل درست ہے، حکومت اس پر ضرور قانونی ایکشن لے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام “آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ لانگ مارچ میں قافلے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے آرہے ہیں، کسی قسم کے حادثے کی صورت میں وہی حکومتیں اس کی ذمہ دار ہوں گی۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اسلحہ لے کر آئے گا تو ان سے اسی طرح نمٹا جائے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ وزیرآباد تک پہنچنے میں کئی حادثات ہوچکے ہیں، اس حادثے نے انہیں بڑی شرمندگی سے بچالیا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان نے قریبی اسپتال میں اپنا معائنہ نہیں کروایا، یہ فوری طور پر وہاں پر ایک لاش اور زخمیوں کو چھوڑ کر نکل گئے اپنا علاج بھی کروایا تو اپنے ہی ہسپتال میں کروایا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ سارے حادثات کنٹینر کی وجہ سے ہی ہوئے ہیں کوئی اس سے گر کر مرا ہے، تو کوئی ٹکرا کر مرا ہے، ان حادثوں کی پیچھے کنٹینر ہی شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close