عمران خان کو 4 گولیاں لگی ہوں تو سیاست چھوڑ دوں گا، وزیر داخلہ کا اعلان

لاہور (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کہا ہے کہ اگرعمران خان کو 4 گولیاں لگی ہوں تو سیاست چھوڑ دوں گا، عمران خان کا غیرجانبدار میڈیکل بورڈ سے چیک اپ کروایا جائے،اگر چار گولیاں نہ لگی ہوں تو عمران خان سیاست چھوڑ دے۔

 

 

انہوں نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان کافی ہے، فوج ایک منظم ادارہ ہے، فوج میں کوئی فرد ادارے کی پالیسی کیخلاف نہیں جاسکتا، اگر کوئی ادارے کی پالیسی کے خلاف جائے گا تو وہ بچ نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مٹھی بھر لوگوں کو احتجاج پر لگایا ہوا ہے، چیلنج کرتا ہوں کہ اگرعمران خان کو 4 گولیاں لگی ہوں تو سیاست چھوڑ دوں گا، عمران خان کا غیرجانبدار میڈیکل بورڈ سے چیک اپ کروایا جائے، اگر چار گولیاں نہ لگی ہوں تو عمران خان سیاست چھوڑ دے۔اسی طرح وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ذاتی انتقام کیلئے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں، ہمارے مقدمہ درج کرائیں شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں، دعوے سے کہتا ہوں کہ گرفتار ملزم ہی اصلی ملزم ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی حد تک کام چلتا رہا ہے اور چلتا ہرے گا، ایف آئی آر کیلئے سینئر آرمی افسر کا نام دینا مضحکہ خیز حرکت ہے، ملک کا قانون اتنا کمزور نہیں کہ کوئی چیف جسٹس یا آرمی چیف کیخلاف درخواست دے دے، اس طرح کا مذاق کا ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرسکتا ہے۔

 

 

 

پنجاب پولیس نے سپریم کورٹ میں درست مئوقف اپنایا، پولیس کا مئوقف درست ہے کہ ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کسی بھی ایسے ادارے جو ملک کے استحکام کی بنیاد ہوں، ان کو سیاست میں ملوث کرنا ملک کیلئے تباہ کن ہے، اگر اس طرح کی کوشش کو کامیابی کسی سہارے کی وجہ سے ملتی ہے تو بڑی بدقسمتی ہوگی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں