عمران خان کے لانگ مارچ کو مردہ لاش قرار دیدیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی میںوفاقی وزراء نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ مردہ لاش بن چکا ہے ، گزشتہ پونے چار سال جس شخص کی حکومت تھی اس نے ملک کے اندر سیاسی عدم استحکام بھی پیدا کیا اور معاشی عدم استحکام بھی پیدا کیا ، ہم نے اسی پارلیمان کے اندر حکومت بنائی جس پارلیمان کو وہ تبدیلی کا علمبردار کہتا ہے ،

ہم تمہاری ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں جو حکومت اور معیشت تم سے نہیں سنبھالی جا رہی تھی ہم نے اپنے کندھے پیش کئے اور ہم نے اس معیشت کا بوجھ بھی اپنے کندھوں پر اٹھایا ، ہم نے عرب ممالک کا اعتماد بھی پاکستان کے حوالے سے بحال کیا ہے، ہم کشمیر کے مسئلے پر بھی دنیا کو پاکستان کے موقف کے ساتھ کھڑا کریں گے، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزراء مفتی عبدالشکور اور مولانا اسعد محمود نے کیا۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ مردہ لاش بن چکا ہے ۔ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات مولانا اسعد محمود نے کہا کہ ماضی کے حکومت میں پونے چار سال اس پارلیمان کے اندر جوکرتب اور تماشے دکھائے گئے ، ہم تمام سیاسی لوگ جو اس پارلیمان کا حصہ بنتے ہیں تو اس ایوان کے تقدس کی باتیں کرتے ہیں قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں ، گزشتہ پونے چار سال جس شخص کی حکومت تھی اس نے ملک کے اندر سیاسی عدم استحکام بھی پیدا کیا اور معاشی عدم استحکام بھی پیدا کیا ، انہوں نے عمران خان پر حملے کے واقعے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی ایف آئی آر کی سب سے بڑی رکاوٹ وہ خود ہے، مولانا اسعد محمود نے کہا کہ ہم نے عرب ممالک کا اعتماد بھی پاکستان کے حوالے سے بحال کیا ہے، ہم کشمیر کے مسئلے پر بھی دنیا کو پاکستان کے موقف کے ساتھ کھڑا کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اسی پارلیمان کے اندر حکومت بنائی جس پارلیمان کو وہ تبدیلی کا علمبردار کہتا ہے ،ہم تمہاری ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں جو حکومت اور معیشت تم سے نہیں سنبھالی جا رہی تھی ہم نے اپنے کندھے پیش کئے اور ہم نے اس معیشت کا بوجھ بھی اپنے کندھوں پر اٹھایا ۔اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا جو سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے ساتھ انتقامی کارروائیاں ہو رہی ہیں ان کی مذمت کرتی ہوں، عمران کا لانگ مارچ سیاسی اجتماع ہے، لانگ مارچ خان صاحب کا حق ہے، لانگ مارچ کے مطالبات کیا ہیں، دونوں مطالبات کے جواب ہیں ، دونوں کے جواب آئین میں لکھے گئے ہیں،نفیسہ شاہ نے کہا کہ اعظم سواتی کی پریس کانفرنس شاکنگ تھی ہم سب کو ذاتی طور پر دکھ ہواہے، ہماری پارلیمان اس کا نوٹس لے اور ایک پارلیمانی کمیٹی ضرور بنائیں، یہ ہم سب کے لئے تحفظ ہے، اس وقت ہمیں ایک اسٹینڈ لینا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ تین چار ماہ سے سندھ ،بلوچستان سیلاب کی زد میں ہیں، خیر پور کی تمام تحصیلیں سیلاب کی زد میں ہیں، فروٹ تباہ ہو گیا، ہماری کاٹن کی فصل تباہ ہوگئی، پانی ابھی تک ہمارے ضلعے میں موجود ہے، پانی وہاں سے نہیں نکلا ہے، توجہ ان علاقوں سے پانی نکالنے پر ہونی چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close