عمران خان کا میجر جنرل فیصل نصیر سے اپنے قریبی ساتھی کے ذریعے رابطے کا انکشاف، رابطہ کب ہوا؟ حامد میر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (پی این آئی)معروف اینکر پرسن حامد میر میجر جنرل فیصل نصیر سے عمران خان کے قریبی ساتھی سلمان احمد سے ملاقات کی مزید تفصیلات سامنے لے آئے ۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں حامد میر نے کہا کہ یہ ملاقات عمران خان پر حملے سے پہلے ہوئی تھی اور یہ ملاقات عمران خان کی مرضی سے ہی ہوئی تھی ۔

 

 

حامد میر نے بتا یا کہ اس ملاقات کے بعد تمام تر تفصیلات سے عمران خان کو آگاہ کیا گیااور اب سلمان احمد کا ویڈیو پیغام بھی اسی قسم کے رابطے کی کوشش ہے اور اپنا پیغام پہنچانا ہے ۔واضح رہے کہ سلمان احمد نے ایک ویڈیو پیغام میںآئی ایس آئی کے ڈی جی سی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کی تفصیل شیئر کی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ میری میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات ہو چکی ہے جو کہ دو گھنٹے جاری رہی،یہ ملاقات بہت اچھے ماحول میں ہوئی۔سلمان احمد نے کہا کہ یہ ویڈیو میں اس لیے بنا رہا ہوں کیونکہ ملاقات میں ہماری بات ہوئی تھی کہ ہم نے زخم بھر نے ہیں ،سول ملٹری تعلقات میں جو خلا پیدا ہوا اس کو پر کرنا ہے لیکن اب خواب ٹوٹتے نظر آ رہے ہیں۔ حامد میر کے پروگرام کے ذریعے میجر جنرل فیصل نصیر کو براہ راست ویڈیو پیغام بھیجتے ہوئے سلمان احمد نے کہا کہ جنرل صاحب ! اب لوگوں پر زیر حراست تشدد ہو رہا ہے ، بے ہودہ ویڈیوز سامنے آرہی ہیں ،عمران خان کو چار گولیاں لگیں ۔

 

 

سلمان احمد کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں یہ پلان کس نے کیا ،خاموش رہنے کے بجائے سامے آئیں اور بتائیں ۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملاقات ختم ہوتے ہوئے آپ نے کہا تھا کہ سلمان احمد آپ قوم کا اثاثہ ہیں اور میں پوری کوشش کروں گا کہ ون ون صورتحال بنے ، جنرل صاحب! اب کچھ کریں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں