تعلیمی اداروں میں 2چھٹیاں دیدی گئیں، نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی (آئی این پی)ملکی صورتحال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں 2 دن کے لیے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں 2 دن کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ ملکی صورتحال کو قرار دیا گیا ہے۔ ڈی سی کا کہنا ہے کہ فیصلہ ملک میں موجودہ صورتحال کے پیش نظرکیا گیا۔

 

 

 

 

راولپنڈی اور اس کے اطراف میں تحریک انصاف کا احتجاج جاری ہے۔ پی ٹی آئی نے مری ایکسپریس وے کو بھی ٹائر جلا بند کر دیا ہے۔صداقت علی عباسی کا کہنا ہے کہ سڑک کو بند کر کے احتجاج روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا عمران خان راولپنڈی نہیں پہنچتے احتجاجی مظاہرہ روزانہ کیاجائے گا امپورٹڈحکومت کے دن گنے جاچکے ہیں اب ان کوجانا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ریڈلائن ہے اگر ان کو کچھ ہوا تو پورا ملک بلاک کر دیں گے اب احتجاج کے یہ سلسلے حکومت کے کنٹرول میں نہیں فوری طورپرالیکشن کی تاریخ کااعلان کیاجائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں