اسلام آباد(پی این آئی)صحافی عمران ریاض خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو پورا یقین ہے کہ مارشل لاء نہیں لگ سکتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ مارشل لاء تب لگتا ہے جب قومی خزانے میں کچھ ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی اہم چیز ہےجسے نظرانداز نہیں کر سکتے۔
اس سے پہلے جب بھی مارشل لاء لگا ملکی معیشت کی ایسی بری صورتحال نہیں تھی، فوج کبھی نہیں چاہے گی کہ جو الزامات یا گالیاں سویلینز کو یا سیاسی جماعتوں کو پڑ رہی ہیں وہ سارا ملبہ خدانخواستہ فوج پر گرےوہ یہ نہیں چاہیں گے جبکہ آنے والے دنوں میں بھی معیشت بھی بہتری کے امکان نظر نہیں آرہے۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ دوسرا مارشل لاء کسی بھی ملک میں تب لگتا ہے جب ساری ملکی سیاسی قیادت کی مقبولیت ختم ہو جائے، عمران خان ملک کے مقبول ترین سیاسی شخصیت کے طور پر پاکستان میں موجود ہیں اس لیے مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں ہے، وہ مارشل لاء نہیں لگا پائیں گے اس کاعمران خان کو پورا یقین ہے، وہ اسے صرف دھمکی سمجھتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں