عمران خان کو کتنی گولیاں لگیں؟ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا بڑا دعویٰ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو 4 گولیاں نہیں لگیں۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم شامل تفتیش ہونے کو تیار ہیں، عمران خان مقدمے میں ہمیں نامزد کرنے کا شوق پورا کر لیں۔

جتنی مرضی تفتیش کر لیں حملے کا ملزم نوید ہی ہے جسے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پکڑا ۔ وزیر داخلہ نے عمران خان کے چیک اپ کیلئے غیر جانبدارانہ میڈیکل بورڈ کا بھی کہا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان فتنہ ،فساد اور انارکی پھیلاناچاہتا ہے، صوبائی حکومت نے مٹھی بھر لوگوں کو احتجاج پر لگایا ہو ا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close