چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی استعفیٰ دیں، پی ٹی آئی کا حیران کن مطالبہ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے، پی ٹی آئی کی سینیٹ میں پارلیمانی کمیٹی نے کہا کہ اعظم سواتی کے تقدس کی پامالی پر چیئرمین سینیٹ استعفا دیں، متاثرہ فریق کی درخواست کے مطابق فی الفور ایف آئی آر درج کی جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے، اعظم سواتی کے تقدس کی پامالی پر چیئرمین سینیٹ استعفا دیں، متاثرہ فریق کی درخواست کے مطابق فی الفور ایف آئی آر درج کی جائے،سینیٹ میں پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔پارلیمانی کمیٹی نے اعظم سواتی کے معاملے پر قائم خصوصی کمیٹی کو یکسر مسترد کردیا ہے۔سینیٹر اعظم سواتی پر بیہمانہ، غیراخلاقی و غیرانسانی سلوک کی شدید مذمت کرتے ہیں،عمران خان پر حملے کے مرتکب افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، عمران خان کی پریس کانفرنس میں چاروں مطالبات کی تائید کرتے ہیں۔امید ہے سپریم کورٹ عمران خان کے چاروں مطالبات پر ایکشن لے گی۔دوسری جانب وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرآباد واقعے کی ایف آئی آر 72 گھنٹے گزرنے کے باوجود درج نہیں ہوئی تھی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے مداخلت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں ایف آئی آر درج کی جائے۔

عمران خان کا مئوقف بڑا واضح کہ میری ایف آئی آر کی درخواست پولیس کے پاس پہنچ چکی ہے، سب کو معلوم ہے کہ میرا مئوقف کیا ہے۔میری ایف آئی آر میری درخواست کے مطابق درج کی جائے۔ اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے پارٹی نے مشاورت کی ہے اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہماری اولین ترجیح ایف آئی آر ہے ۔ جس کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے لانگ مارچ وزیرآباد سے کل منگل کی بجائے جمعرات کو دو بجے سے شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں