سو فیصد یقین ہے عمران خان نے اپنے اوپر خود حملہ کروایا، وفاقی وزیر کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی ) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مجھے 100 فیصد یقین ہے عمران خان نے اپنے اوپر خود حملہ کرایا۔ایک انٹرویومیں رانا تنویر نے کہا جب 126 دن کا دھرنا تھا تب بھی عمران خان کو فیس سیونگ چاہیے تھا اور اے پی ایس کا سانحہ ہوگیا، ابھی لانگ مارچ کی بلی تھیلے سے باہر نکل رہی تھی اور عمران خان کے سیاسی عزائم پورے نہیں ہورہے تھے، یہ 7 دن تک لاہور کے ارد گرد ہی گھومتے رہے تو اس نے یہ سارا ڈرامہ رچایا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جلد چیف جسٹس کوفل کورٹ کمیشن کیلئے خط لکھ دیں گ

ے۔رانا تنویر نے کہا عمران خان کے آگے تو بڑی پروٹیکشن تھی، اتنے لوگ موجود تھے، کیسے لوگوں کے بیچ میں سے عمران خان کے پاؤں میں جاکر گولی لگی ، کنٹینر کے اوپر سے گارڈز نے فائرنگ کی جو نیچے کھڑے لوگوں کو لگیں۔عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سوال پررانا تنویر نے کہا عمران خان کو بالکل گرفتار کیا جاسکتا ہے، ایک شخص پاکستان کو کمزور کرنے کے در پر ہے، جو بھی افواج پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز تقریریں کرے تو قانون کے مطابق سخت ایکشن لینا چاہیے، عمران خان جب سے سیاست میں آئے ایک ہی کام ہے الزامات لگانا، یہ جھوٹا اور سازشی شخص ہے جو ہمارے معاشرے کیلئے ناسور بنا ہوا ہے۔رانا تنویر نے کہا کہ اعظم سواتی ویڈیو کے معاملے پرچیئرمین سینیٹ نے کمیٹی بنائی ہے،

ویڈیو سے متعلق حقائق جلد سامنے آجائیں گے، جعلی ویڈیو بنا کر چلادیتے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ 24 گھنٹے میں ایف آئی آر درج کریں ورنہ سوموٹو لیں گے،قومی لیڈر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے،پولیس اور آئی جی پنجاب کو تحفظ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close