میں اگر وزیر نہیں رہوں گا تو آپ بھی وزیر نہیں رہیں گے، اسحاق ڈار کو بڑی دھمکی دیدی گئی

کراچی(پی این آئی)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہاہے کہ اسحاق ڈار سے کہتا ہوں کہ اپنے رویے میں تبدیلی لے کر آئے،ہٹ دھرمی نہیں چلے گی،آپ وزیراعظم کی ہدایت پر عمل درآمد کریں،میں اگر وزیر نہیں رہوں گا تو آپ بھی وزیر نہیں رہیں گے۔

 

 

وفاقی وزیر امین الحق نے کراچی میں آئی ٹی پارک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق نے کہاکہ اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے پر42 ارب روپے لاگت آئے گی، جون 2026 میں مکمل ہوگا۔وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کاکہناتھا کہ 35 ارب روپے کوریا کا ایگزم بینک،7 ارب روپے پی ایس ڈی پی سے آئیں گے ،ان کاکہناتھا کہ 11 منزلہ عمارت میں 8 بالائی اور 3 زیریں منازل تعمیر ہوں گی ،عمارت میں ملکی وبین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کے دفاتر،20 ہزار آسامیاں پیدا ہوں گی ،وفاقی وزیر نے کہاکہ آئی ٹی پارک کراچی کو ڈیجیٹل گیٹ وے بنانے اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close