طاقتور شخصیت عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک پہنچ گئی

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی زمان پارک پہنچ گئے ،مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں لانگ مارچ کے اگلے مرحلے اور سکیورٹی معاملات پر بات چیت کرینگے، وزیراعلیٰ پنجاب وزیر آباد واقعہ کی ایف آئی آر کے معاملے پر بھی بات چیت کرینگے، فوادچودھری ،عمر سرفراز چیمہ اور دیگررہنما بھی زمان پارک میں موجود ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس بھی عمران خان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عمران خان سے ایف آئی آر کے اندراج پر مشاورت کریں گے ،احمد اویس عمران خان پر حملے کیلئے دی نیوالی درخواست پر مشاورت کرینگے ،وکیل حسان نیازی بھی عمران خان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close