پی ٹی آئی کے اہم رہنمائوںکیخلاف سخت کریک ڈائون کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں پرویز خٹک، شیخ راشد شفیق، عامر کیانی، علی امین گنڈا پور اور ملک عامر ڈوگر سمیت دیگر کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد ائیرپورٹ تک روڈ بند کرنے والوں کے خلاف بھی فوری کارروائی ہو گی، اسلام آباد ائیرپورٹ تک رینجرز، ایف سی اور پولیس مارچ کرے گی۔

یاد رہے کہ رہنما پاکستان تحریک انصاف پرویز خٹک نے آج سے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند کر نے کا اعلان کیا تھا۔اس کے علاوہ ملک عامر ڈوگر کی آڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میںپی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر واٹس ایپ گروپ ارکان کو دھرنے، احتجاج اور سڑکیں بلاک کرنے کی ہدایت کر رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close