یا اللہ خیر۔۔زمین لرز گئی ،زلزلےکےشدیدجھٹکے،عوام میںخوف و ہراس چھا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباداور راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، مالاکنڈ ڈویژن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت4.9 ریکارڈکی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھااور زلزلے کی زیرزمین گہرائی 227 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close