عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کے اندراج میں ڈیڈ لاک، مزید تاخیر ہوئی تو پی ٹی آئی کو کیا نقصان ہو گا؟

گوجرانوالہ (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کے اندراج کے حوالے سے پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت اور گوجرانوالہ پولیس کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ پولیس نے زبیر نیازی کی پہلی درخواست پر مقدمہ درج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی قیادت نے پولیس کے تحفظات پر درخواست گزار فریق نے مشاورت کے لیے 2 بار مہلت مانگی جو گزشتہ شام کو ختم ہو گئی۔مقدمے کے اندراج میں مزید تاخیر ہوئی تو مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان حملہ کیس میں مقدمہ کے اندراج کے معاملے پر ڈیڈ لاک کے دوران فریقین میں چار بار رابطہ ہوا لیکن پولیس اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹی۔ از حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید تاخیر کی صورت میں پولیس نے اگلا لائحہ عمل بھی تیار کر لیا ہے، نئی درخواست میں مزید تاخیر کی صورت میں مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔ جس کے لیے تفتیشی افسران نے لیگل برانچ اور قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کرلی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close