عمران خان ملک اور ریاست کیخلاف غداری کا مرتکب ہو رہا ہے، وفاقی وزیر کی شدید تنقید

لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کی ویڈیو دیکھ کر 3سیکنڈ میں اندازہ ہو جائے گا کہ یہ جعلی ہے اعظم سواتی نے اس ویڈیو کی تصدیق کیوں کی سوال پیدا ہوتا ہے،ایک بیان میں راناثنااللہ نے کہا کہ عمران خان جھوٹی ایف آئی آر درج نہیں کروا پا رہے میرے خلاف کئی ایف آئی ار درج ہوچکی ہیں شہبازشریف کے خلاف بھی مقدمات ہوتے رہے ہیں

پولیس کا اختیار ہے کوئی اپنے ذاتی مفاد کیلئے ایف آئی آر کٹوانا چاہے تو پولیس انکار کر سکتی ہے ریاست کیخلاف آیف آئی آر درج کروانا چاہتے تو رکاوٹ آئے گی،راناثنااللہ نے کہا کہ تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم یا آرمی کی لیڈرشپ جانتی ہے مگر میں یہ جانتا ہوں عمران خان کا یہ تماشہ تعیناتی کے لئے ہے عمران خان نامراد ہو گا یہ کبھی ایجنڈے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا یہ پاگلوں کاٹولہ جوہے ان کواپنی عزت نفس کا خیال نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک اور ریاست کیخلاف غداری کا مرتکب ہو رہا ہے کسی سینئر افسر کو ملوث کرنا پورے ادارے کو ملوث کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close