عمران خان پر قاتلانہ حملے کے دوران جاں بحق ہونیوالے معظم گوندل کو گولی کس نے ماری؟ عطا تارڑ کا تہلکہ خیز بیان

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کےرہنما عطا تارڑ کی گوجرانوالہ میں کنٹینر حادثے میں جاںبحق سمیر کے گھرپچاس لاکھ کا امدادی چیک دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مارچ نے ایک بے گناہ بچے کی جان لی۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاسی مارچ نے کئی بے گناہوں کی جان لی ، معظم گوندل کو جو گولی لگی ہے وہ عمران خان کے گارڈ نے ماری ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کو گولی ایک ٹانگ پر لگی پٹی دونوں ٹانگوں پر باندھی ہوئی ہے صرف اپنی ضد پوری کرنے کے لئے پاک فوج کوبلاوجہ نامزد کرنا چاہتا ہے اور جس شخص نے اعتراف جرم کر لیا ہے تاہم اس واقعہ کا مقدمہ ابھی تک درج نہیں ہوسکا جو ہو جانا چاہئے تھا۔ ان کا مزید کہنا تھ اکہ پرچہ تو پرویز الہی پر بنتا ہے جس کی پنجاب حکومت ہے، آپ اس سے پوچھیں یہ جس کی ذمہ داری بنتی ہے مگر آپ غصے سے بھرے ہیں آپ انتقام لینا چاہتے ہیں، آپ نے علیم خان اور جہانگیر ترین پر پرچے کروائے مگر کوئی پرچہ وزیر داخلہ پر ہوگا نہ ہی وزیر اعظم اور نہ ہی فوجی آفسر پر، اس کی شفاف اور ہائی لیول پرغیر ذمہ دارانہ تحقیقات ہونی چاہیں۔ لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری مکمل تیاری ہے کنٹینر بھی لگے گے ہیں ، ہم انکو اسلام آباد پھرکنے نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم حاضر ہوئے تھے سمیر کے گھر والد سے ملاقات کرنے کے لئے مگر ان کے آنسو تھمنے کے نام نہیں لیتے تاہم حکومت پاکستان کی طرف سے پچاس لاکھ کا چیک سمیر کے لواحقین کو پیش کرتے جو کسی صورت ان کے زخموں کو بھر نہیں سکتا۔ عطا تاڑر نے کہا کہ سمیر کی موت کا پرچہ انتہائی کمزور دیا گیا ہے اور جنہوں نے لانگ مارچ کا روٹ بنایا ان کو بھی پرچے میں نامزد کرنا چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close