عمران خان قاتلانہ حملے کی جھوٹی ایف آئی آر درج کروانا چاہتے ہیں؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور آئی ایس آئی کے افسر پر قاتلانہ حملے کا بھونڈا الزام لگا سکتا ہے مگر وزیر آباد کے تھانے میں ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے دو گھنٹے کی الزام، بہتان اور جھوٹ سے بھری پریس ٹاک کر سکتے ہیں لیکن اپنی حکومت میں چار دن بعد بھی قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکے، فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب میں طاقتور کا قانون چاہتا ہے اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ کو غلط ایف آئی آر کٹوانے پر پریشرائز کر رہا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ اپنی خواہش کے مطابق غیر قانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے اور اب تک کامیاب نہیں ہوسکا، فارن فنڈڈ فتنہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور آئی ایس آئی کے افسر پر قاتلانہ حملے کا بھونڈا الزام لگا سکتا ہے مگر وزیر آباد کے تھانے میں ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا۔ انہوں ںے مزید کہا کہ عمران نیازی کی خواہش پر ایف آئی آر درج کرانے کیلئے پی ٹی آئی کے ڈنڈا برداروں نے تھانوں پر بھی دھاوا بولا اور ابھی تک انہیں اپنے مقاصد میں کامیابی نہیں مل سکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close