اسلام آباد(آئی این پی)ٹریفک حادثات کی روک تھام اور قیمتی جانیں بچانے کے لیے موٹر وے پولیس نے ملک کی مختلف شاہراہوں پر حد رفتار کم کر دی ہے،ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حد رفتار میں کمی کا فیصلہ حادثات کے تجزیے اور ریسرچ کے بعد کیا گیا ہے، ٹھوکر نیاز بیگ سے راوی ٹول پلازہ کے درمیان لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز کی حد رفتار 120 سے کم کر کے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے
جبکہ لاہور ٹھوکر نیاز بیگ سے راوی ٹول پلازہ کے درمیان ایم ٹو پر ہیوی ٹریفک کی حد رفتار 100 کلو میٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے،پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹر وے ایم فور پر حد رفتار 120 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کردی گئی ہے اور پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹر وے ایم فور پر ایچ ٹی وی کی حد رفتار 100 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی گئی ہے،ترجمان کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر حد رفتار 120 سے کم کر کے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی گئی ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر ایل ٹی وی 120 سے 100 کلو میٹر اور ایچ ٹی وی 100سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے،ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے ایم 14پر لائٹ وہیکل ٹریفک کی حد رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے اور ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے ایم 14 پر ایچ ٹی وی کی حد رفتار 100سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں