عمران خان پر قاتلانہ حملہ، مولانا فضل الرحمٰن نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان زخمی ہونے کا نیا ڈرامہ کررہے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کو گولیاں لگنے کے بیانات میں تضاد ہے،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان نے نیا ڈرامہ رچایا ہے،

ملک کو مشکل حالات کی طرف دھکیلا جارہا ہے، 4 سال کے دوران ملکی ترقی رک گئی، ملکی معیشت تباہ کرنے کے بعد دوبارہ الزامات لگائے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس واقعہ پر پہلے پریشان ہوئے بعد میں پتا چلا یہ جھوٹ ہے، عمران خان کو آئینی طور پر اقتدار سے علیحدہ کیا گیا، عمران خان کو کتنی گولیاں لگیں، ڈاکٹرز کے بیانات میں تضاد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close