عمران خان کا لانگ مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد پولیس نے پلان تبدیل کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے اپنا نرمی کا پلان موخر کر دیا،ترجمان اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری واپس اسلام آباد طلب کی جا رہی ہے،

اگلے 2 ہفتوں میں عوام کو ممکنہ درپیش مشکلات پر معذرت خواہ ہیں،پولیس نے کہا کہ حالات کے پیشِ نظر عوام کو رکاوٹیں درپیش آ سکتی ہیں، تاحال اسلام آباد کے تمام راستے آمد و رفت کے لیے کھلے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close