شاہ محمود قریشی کے وردی سے متعلق نازیبا الفاظ، پنجاب پولیس کا سخت ردِ عمل آگیا

لاہور(آئی این پی)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے پنجاب پولیس کی وردی کی توہین کے معاملے پر صوبائی پولیس نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کا ہزاروں پولیس شہدا کی وردی کوگالی دینا افسوسناک ہے،

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیرآباد میں عمران خان کے کنٹینر پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا واقعہ افسوسناک ہے، واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے تمام افراد سے ہمدردی رکھتے ہے،ترجمان پولیس کے مطابق پولیس سیاسی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض انجام دے رہی ہے، توقع ہیکہ حکومت میں شامل جماعت کے رہنما کی طرف سے پولیس وردی کی توہین کا پنجاب حکومت نوٹس لے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close