پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن نے کیس ڈی لسٹ کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) غیر ملکی فنڈنگ کیس ڈی لسٹ کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سےکاز لسٹ میں پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 7 نومبر رکھی گئی تھی، اب الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ سماعت کی اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔خیال رہےکہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 19 ستمبرکو 6 ہفتوں کے لیے ملتوی کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close