عمران خان پر قاتلانہ حملہ، نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف لندن پولیس کو درخواست جمع کروا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے پر لندن پولیس کو نواز شریف، مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کے خلاف درخواست جمع کروا دی گئی۔پولیس کو درخواست اوورسیز پاکستانیوں نے جمع کروائی جس میں نواز شریف کو عمران خان پر قاتلانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا ہے۔

 

 

 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ نواز شریف ہیں، اس حملے کی منصوبہ بندی لندن میں کی گئی۔نواز شریف کے ساتھ مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کے خلاف بھی درخواست دی گئی۔ لندن پولیس نے کرائم ریفرنس نمبر دے کر کارروائی کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close