ارشد شریف قتل کیس، سابق جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی، وجہ بھی بتا دی

اسلام آباد (آئی این پی) ارشد شریف قتل کیس میں جسٹس (ر)شکور پراچہ نے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی ہے،تفصیلات کے مطابق جسٹس(ر)شکور نے کہا کہ وفاق کو انھوں نے اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے کہ شہید کی والدہ نے کمیشن پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

شہید کی والدہ نے چیف جسٹس پاکستان کو انصاف کے لیے درخواست بھی دی ہے،انھوں نے کہا کہ کمیشن میں نامزد ایک ممبر پہلے ہی نیروبی کا دورہ کر چکے ہیں، پہلے سے تفتیش کا حصہ بننے والا شخص قانونی طور پر کمیشن کا حصہ نہیں بننا چاہیے،جسٹس (ر)شکور نے کہا میڈیا کا کوئی بھی نمائندہ کمیشن کا حصہ نہیں تھا، میڈیا نمائندے کا کمیشن میں ہونا ضروری ہے تاکہ انصاف ہوتا نظر آئے،انھوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم پاکستان سے متفق ہوں کہ چیف جسٹس کیس میں کمیشن بنائیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جسٹس (ر)شکور پراچہ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close