اعظم سواتی کی لیک ویڈیوز سے متعلق ایک اور تہلکہ خیز انکشاف، سپریم کورٹ سے تردید آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اعظم سواتی کے ججز ریسٹ ہاس کوئٹہ میں قیام کی تردید کر دی،ترجمان سپریم کورٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ اعظم سواتی کی پریس کانفرنس الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، مبینہ طور پر کہا گیا کہ سپریم کورٹ جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں قابلِ اعتراض ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ ججز کے ریسٹ ہائوس کوئٹہ کا انتظام رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے پاس ہے۔ واضح رہے کہ یہ سپریم کورٹ کے معزز حاضر سروس اور سابق ججز کے استعمال کے لیے ہے،سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ اعظم سواتی نے کبھی سپریم کورٹ کے ججز ریسٹ ہائوس کوئٹہ میں قیام نہیں کیا، اسپیشل برانچ بلوچستان کے مطابق اعظم سواتی نے جوڈیشل اکیڈمی کوئٹہ میں قیام کیا جو سپریم کورٹ آف پاکستان کے کنٹرول میں نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close