سارے پریشان ہیں، خان صاحب چاہتے کیا ہیں؟ حکومتی شخصیت کا بے بسی کا اظہار

اسلام آباد (پی این آئی) سارے پریشان ہیں خان صاحب! چاہتے کیا ہیں؟ مذاکرات شرطوں پر نہیں ہوسکتے، بغیر ثبوت کے الزام تراشیاں کی جا رہی ہیں، عمران خان نے ادارے اور سیاسی جماعتوں سمیت ہر چیز کو ٹارگٹ پر رکھا ہوا ہے، جمہوریت مذاکرات سے چلتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں، قمر زمان کائرہ کی پریس کانفرنس۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سارے اس بات پر پریشان ہیں کہ خان صاحب! چاہتے کیا ہیں؟ مطالبات پر مذاکرات ہو سکتے ہیں، شرطوں پر نہیں۔عمران خان نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کو بھی ایکٹنگ میں پیچھے چھوڑ دیا، فضل الرحمان پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ثبوت کے الزام تراشیاں کی جا رہی ہیں، عمران خان نے ادارے اور سیاسی جماعتوں سمیت ہر چیز کو ٹارگٹ پر رکھا ہوا ہے، جمہوریت مذاکرات سے چلتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، وزیرآباد واقعے کے حقائق سامنے آنے چاہئیں۔

اس واقعے کی ہر طبقے و جماعت نے مذمت کی، ہم آپ کے سارے نخرے اٹھاتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر جھوٹ کو پھیلایا جا رہا ہے، ایک جماعت ملک کی بہت سی جماعتوں کے خلاف ہے، پیپلز پارٹی فکری تبدیلی کی حامی ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے خود فل کورٹ کمیشن بنانے کی آفر کی، عمران خان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی سے کھیلا، ان کی حکومت میں سعودی عرب، ایران اورامریکہ سب پاکستان سے ناراض تھے، بنا ثبوتوں کے عمران خان الزام تراشی کر رہے ہیں، ان کے اپنے لوگ سازشی بیانیے پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ لانگ مارچ تحریک انصاف کا حق ہے ان کو کرنا چاہیے، ہم نے بھی چاہا کہ عمران خان کے گھر جا کر عیادت کریں مگر افسوس الزامات شروع کئے اور گرد اڑا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ واقعے کا ملزم پکڑا گیا اس نے عتراف بھی کر لیا، ملزم کو انکوائری کیلیے سی ٹی ڈی کے سپر د کر دیا گیا ہے۔ پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے سابق وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن تب اچھا تھا جب فارن فنڈنگ میں تاریخ پر تاریخ دے رہا تھا، تاریخ سے انکار کیا تو الیکشن کمیشن کے خلاف ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close