اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کو قاتلانہ حملے کے بعد ریسکیو کرنے والے اہلکار کا بیان سامنے آگیا۔ریسکیو اہلکار کے مطابق عمران خان کی دائیں ٹانگ میں گھٹنے کے پاس زخم تھا جس سے خون بہہ رہا تھا کہیں اور گولی یا زخم کے نشان نہیں دیکھے۔
ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ رش اتنا تھا کہ ٹھیک سے نہیں دیکھ سکا کہ عمران خان کو گولی لگی ہے یا چَھرّا لیکن دائیں ٹانگ پر گھٹنے کے پاس زخم تھا جس پر پٹی رکھ کرخون روکنے کی کوشش کی۔دوسری جانب عمران خان کو کتنی گولیاں لگیں؟ پنجاب کے سرکاری اسپتال، شوکت خانم اسپتال اور عمران خان کے بیانات میں تضادات سامنے آگئے۔جناح اسپتال کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی جبکہ شوکت خانم اسپتال کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی دائیں ٹانگ سے گولی کے چار ٹکڑے نکال لیے گئے تاہم ان کی بائیں ٹانگ کے نچلے حصے میں موجود ٹکڑے نہیں نکالے گئے کیونکہ ان سے کسی نقصان کا اندیشہ نہیں تھا۔عمران خان خود یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ چار گولیاں لگی ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما اور وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کاکہناتھاکہ عمران خان کو دو گولیاں لگیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں