لاہور(پی این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ شہباز شریف نے جوڈیشل کمیشن کی بات کی میں اسے ویلکم کرتا ہوں ، جن 3 لوگوں کے نام لئے ان کے ہوتے ہوئے شفاف تحقیقات نہیں ہو سکتیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ میں آج اپنی پارٹی اور عوام سے 3 ایشوز پر بات کرنا چاہتا ہوں ،پنجاب میں ہماری حکومت پھر بھی 3 دن ہو گئے ایف آئی آر نہیں کروا پائے ، ان کا کہناہے کہ سابق وزیراعظم کہہ رہا ہے 3 لوگ ملوث ہیں ،اگر ایک سابق وزیراعظم ایف آئی آر درج نہیں کرا سکتا تو عوام کا کیاہوگا؟
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ یہ میرا حق ہے ، تفتیش ہو گی تو سب پتہ چل جائے گا،یہ کیسے ہو سکتا ہے ہماری اپنی پولیس منع کر رہی ہے ،وہ معاشرہ آزاد نہیں ہو سکتا جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ پہلے ایک ویڈیو نکلتی ہے جس میں کہا گیا میں مذہب کی توہین کرتا ہوں،پولیس سے پوچھیں ویڈیو کیسے لیک ہوئی تو وہ کہتے ہیں ہم پر دباؤتھا، مجھے یقین ہے ان 3 لوگوں نے سب کچھ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے جوڈیشل کمیشن کی بات کی میں اسے ویلکم کرتا ہوں ، جن 3 لوگوں کے نام لئے ان کے ہوتے ہوئے شفاف تحقیقات نہیں ہو سکتیں، انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن سب سے پہلے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرے،وہ کون لوگ تھے جوفوری ری ایکٹ کرتے ہیں ،گولی چلانے والے کاانٹرویو ایک دم لیک کردیا جاتا ہے ، مجھ پر قاتلانہ حملے کے بعد جھوٹ پر جھوٹ بولا گیا،پولیس سے پوچھیں ویڈیو کیسے لیک ہوئی تو وہ کہتے ہیں ہم پر دباؤتھا، مجھے یقین ہے ان 3 لوگوں نے سب کچھ کیا ہے ۔چیف جسٹس کے پاس سائفر آیا ہوا ہے ، تحقیقات کرائیں سازش تھی یا نہیں ، میرے خلاف سب کچھ سکرپٹ کے تحت کیا گیا،اعظم سواتی کی ویڈیو کی معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں