عائشہ گلالئی نے عمران خان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور( آئی این پی)سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان تمہاری سیاست اور تحریک انصاف ختم ہوچکی ہے ، تمہاری چھبیس سالہ سیاسی جدوجہد پرلعنت بھیجتی ہوں جو آخر پر ملک توڑنے پر ختم ہوئی ۔ اپنے ویڈیو بیان میں عائشہ گلالئی نے کہا کہ تم تو بوٹ پالش کرنے کی بات ہی نہ کرو،جنرل حمید گل تمہارا ڈیڈی رہا ہے اور پتہ نہیں کون کون تمہارا ڈیڈی رہا اور یہ پوری قوم جانتی ہے ۔ تمہارا وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹنا ملک کے مفاد میں تھا۔

انہوںنے الزام عائد کیا کہ تمہارے رابطے بھارت اور اسرائیل سے ہیںاور تمہیں ان کی خاص مدد حاصل ہے ،فارن فنڈنگ کیس میں تمہاری حقیقت قوم کے سامنے آ گئی ہے ،اب تم کھل کر ملک دشمنی میں سامنے آ چکے ہو ۔ انہوں نے کہا کہ تم دوبارہ کبھی پاکستان کے وزیر اعظم کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتے،پاکستان کے غداروں کی فہرست میں تمہارا نام سرفہرست ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close