عمران خان کو میدان میں آنے میں کتنا وقت لگے گا؟ پی ٹی آئی رہنما کا بڑا اعلان

لاہور(پی این آئی )تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ عمران خان 2، 3 دن میں دوبارہ میدان میں ہوں گے۔ شوکت خانم ہسپتال میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وزیرآباد میں جاں بحق کارکن معظم گوندل کے بچے اور اہل خانہ عمران خان سے ملے ہیں، ان بچوں کے تمام اخراجات ہم برداشت کریں گے۔حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان نے 50 لاکھ روپےاپنی طرف سے معظم کے بچوں کو دیے جبکہ کل پنجاب حکومت کی طرف سے بھی 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ فیملی کو مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے دیے جائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ سٹوڈیو میں تیار کیا گیا مذہبی جنونی تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close