زوردار دھماکہ ہو گیا، انتہائی افسوسناک خبر، ہلاکتیں اور متعدد زخمی

کراچی (پی این آئی) گلستان جوہر کے ایک فلیٹ میں گیس کے دھماکے میں ماں بیٹی جاں بحق جبکہ 13 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ گلستان جوہر بلاک 11 میں راڈو بیکری کے قریب ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ میں پیش آیا۔

بم ڈسپوزل سکواڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ فلیٹ کے ایک کمرے میں گیس جمع ہونے سے دھماکا ہوا جس سے فلیٹ نمبر 212، 213 اور 214 کو شدید نقصان پہنچا۔40 سالہ خاتون ثنا بشیر احمد اور ان کی 18 سالہ بیٹی الیشبہ جاں بحق ہوگئی جبکہ 13 افرادزخمی ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد آگ لگنے سے متعدد افراد جھلس گئے، دھماکے سے گھر کے در و دیوار کو بھی نقصان پہنچا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close