لاہور(آئی این پی)سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیرآباد حملے میں جاں بحق ہونے والے کارکن معظم گوندل کی والدہ اور بچوں سے ملاقات کی ہے۔عمران خان نے شوکت خانم اسپتال میں معظم گوندل کی والدہ اور بچوں سے ملاقات کی۔ملاقات میں عمران خان نے بچوں کے سپر پر دست شفقت رکھا اور بچوں کی کفالت کا اعلان کیا۔نہوں نے بچوں کی پرورش اور کفالت کیلئے ایک کروڑ روپے دیے۔ اعلامیے کے مطابق اس کے علاوہ پنجاب حکومت الگ سے50 لاکھ روپے شہید کی فیملی کو دے گی۔
خیال رہے کہ 3 نومبر کو وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں