لاہور(پی این آئی) وفاقی حکومت نے آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان اور دیگر رہنمائوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں جلائو، گھیرئوا اور پرتشدد سرگرمیوں پر وفاقی حکومت کی جانب سے اپنے اختیارات استعمال کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات پر بھی وفاقی حکومت نے اپنے اختیارات استعمال کرنیکا فیصلہ کیا ہے، آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہیکہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے ریاست اور اداروں کے خلاف بیانات پر قانونی کارروائی ہوگی،کارروائی کرنے کے لیے آئینی و قانونی ماہرین پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق پنجاب گورنر ہاس اور دیگر شہروں میں جلائو، گھیرائو اور پر تشدد سرگرمیوں پربھی کارروائی ہوگی، نجی املاک پر پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنوں کے حملوں پر بھی قانونی کارروائی ہوگی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئین اور قانون کے منافی اقدامات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں