حکومت نے عمران خان پر عائد پابندی ختم کروا دی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کو قانون کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے پیمرا کو ہدایت بھجوائی ہے کہ عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی ختم کی جائے، پیمرا آئین کے آرٹیکل19 کے تحت قانونی تقاضوں پر بدستور عمل درآمد یقینی بنائے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے یہ ہدایت وفاقی حکومت کو قانون کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے پیمرا کے سیکشن 5 کے تحت پابندی بھجوائی ہے اور پیمرا کو پابندی اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیراعظم نے عمران خان کے دور کی تلخ روایات ختم کرکے نئی روایت قائم کی ہے،

قائد محمد نوازشریف، مریم نواز، سیاسی قائدین اور راہنماں کے ساتھ عمران خان نے چار سالہ اپنے دور اقتدار میں جو کیا، ہم اس پر یقین نہیں رکھتے ، ہم جمہوری اصولوں، اظہار رائے کی دستوری آزادیوں پر یقین رکھتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاسی مخالفین، راہنمائوں، کارکنوں اور میڈیا پر پابندی عمران خان کی منفی سوچ اور رویہ رہا ہے ، سیاسی مخالفین کے خلاف عمران خان جو بولنا چاہتا ہے، بولے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے خلاف عمران خان کی تقریر عوام تک پہنچے تاکہ انہیں اس فتنے کی حقیقت واضح ہوتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حامیوں کو فتنے، فساد اور جھوٹ کی حقیقت سمجھنا ہوگی، ہم جمہوری سوچ رکھتے ہیں، عمران خان کی طرح فاشسٹ نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close