اعتزاز احسن نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ رانا ثنا للہ کے بیانات اور حکومت نے جو لائن لی ہے میرا نہیں ساری پی ڈی ایم جماعتیں اس سے اتفاق کر سکتی ہیں۔حکومت نے ملزم کا بیان چلایا۔پنجاب حکومت نے پولیس والوں کو معطل کیا ہے اس کے باوجود دوسری ویڈیو آگئی۔ظاہر ہے پنجاب حکومت کی مرضی سے تو نہیں آیا۔

 

 

پنجاب پولیس پنجاب حکومت کے ماتحت اتنی نہیں نہیں،وہ پرویز الٰہی کو اتنا سیریس نہیں لیتی۔یہاں واضح رہے کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کے دو ویڈیو بیان آ چکے ہیں۔ویڈیو میں ملزم کا کہنا تھا کہ میں نے کنٹینر پر عمران خان کو ٹارگٹ کیا ہوا تھا۔عمران خان کے علاوہ کوئی اور شخص میرے ٹارگٹ پر نہیں تھا۔صرف عمران خان کو مارنے کے مقصد سے آیا تھا،وہاں موجودہ دیگر لوگوں کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ملزم نے مزید کہا کہ مجھے بھی فائر مارنے کی کوشش کی گئی جس سے ایک دو افراد بھی زخمی ہوئے۔عمران خان کے آگے کھڑے ہونے والے گارڈ کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ملزم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جس شخص نے مجھے پکڑا اسی کی وجہ سے ایک بندہ جان سے گیا۔۔اس سے قبل ویڈیو بیان میں ملزم نے کہا کہ کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا، مجھ سے یہ چیز دیکھی نہیں گئی، اور میں نے اس کو گولی ماردی،میں صرف عمران خان کو مارنے کی کوشش کی، ادھر اذان ہورہی تھی اور ادھر ڈیک لگا کر شور کررہے تھے۔

 

 

میں نے عمران خان کو مارنے کااچانک فیصلہ کیا اورعمران خان کو مارنے کا دل سے فیصلہ کیا ، عمران خان جس دن سے لاہور سے چلا ہواہے میں اس دن سے فیصلہ کیا ہوا۔مبینہ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ میرے پیچھے کوئی نہیں ہے، میرے ساتھ بھی کوئی ساتھی نہیں ہے، جب میں گھر سے چلا ہوا ہوں تو اکیلا تھا اور اپنی موٹرسائیکل پر گھر سے اکیلا آیا۔ حملہ آور نے بتایا کہ میری موٹرسائیکل میں نے اپنے ماموں کی دکان پر کھڑی کردی تھی، ماموں کی دکان موٹرسائیکلوں کا شوروم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close