آرٹیکل 19 کی سنگین خلاف ورزی، عمران خان پر مکمل طور پر پابندی لگ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پیمرا نے عمران خان کی تقاریراور پریس کانفرنس دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے، عمران خان نے قتل کی سازش کے بے بنیاد الزامات لگا کر اداروں کی ساکھ پر حملہ کیا، امن یا قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا آرٹیکل 19 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیمرا نے عمران خان کے متنازع بیانات کا نوٹس لے لیا ، عمران خان کی ریکارڈڈ تقاریراور پریس کانفرنس بھی نہیں دکھائی جاسکے گی۔ عمران خان کی 4 نومبر کی پریس کانفرنس مختلف ٹی وی چینلز پر نشر کی گئیں۔ عمران خان نے بے بنیاد الزامات لگا کر ریاستی اداروں کو خلاف سازشیں کیں۔ عمران خان نے قتل کی سازش کے بے بنیاد الزامات لگا کر اداروں کی ساکھ پر حملہ کیا۔ ایسے مواد کو نشر کرنے سے لوگوں میں نفرت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ ایسے مواد کو نشر کرنے سے امن وعامہ کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔ امن یا قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا آرٹیکل 19 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close