مفتاح اسماعیل نے عمران خان کی حمایت کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اعظم سواتی کے ویڈیو معاملے پر عمران خان کے بیان کی حمایت کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ میں نے عمران خان کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرناکبھی ضروری نہیں سمجھا مگر اعظم سواتی کی ویڈیو کے معاملے پر میں ان سے بالکل متفق ہوں۔

 

 

 

مفتاح اسماعیل کا کہناتھا کہ بیگم اعظم سواتی کی ویڈیو جاری کرنا اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی ہے، میں شرمندہ ہوں کہ میرے ملک میں ایک معزز خاتون کی اس طرح تذلیل کی جا سکتی ہے ،لیگی رہنما نے کہا کہ اس پاگل پن کو رکنا چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close