نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا گیا

لندن (پی این آئی )مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی واپسی سے متعلق کئی طرح کی خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن اب مسلم لیگ ن لندن کے صدر زبیر گل نے ایسا دعویٰ کر دیاہے کہ سوشل میڈیا پر صارفین کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو گیاہے ۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق ملک کی سیاسی صورتحال میں شدید کشیدگی پائی جارہی ہے اور عمران خان پرحملے کے بعد سے پی ٹی آئی کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں ، گزشتہ روز ملک کے بیشتر شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی دیکھنے کو ملی اور انہیں منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی ۔اس دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں زبیر گل اپنے قائد نوازشریف کی پاکستان واپسی سے متعلق دعویٰ کر رہے ہیں۔ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے زبیر گل نے کہا کہ ” نوازشریف کی واپسی کنفرم ہو گئی ہے ، اچھی خبر سنا رہاہوں ، دسمبر کی 33 تاریخ کو میاں صاحب جارہے ہیں، ٹکٹیں بھی اوکے کروا لی گئی ہیں “۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دسمبر کی 33 تاریخ کا اعلان زبان کا پھسلنا ہے یا کچھ اور ، اس حوالے سے ان کا کوئی وضاحتی بیان بھی سامنے نہیں آ سکاہے ، سوشل میڈیا پر زبیر گل کے بیان پر کافی مضحکہ خیز تبصرے بھی کیئے جارہے ہیں ۔

 

 

واپسی کنفرم ہو گئی ہے ، اچھی خبر سنا رہاہوں ، دسمبر کی 33 تاریخ میاں صاحب جارہے ہیں ،ٹکٹیں اوکے کروا لی ہیں ۔ یاد رہے کہ مریم نوازشریف بھی والد کے ہمراہ لندن میں ہی ہیں اور اس سے قبل یہی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ نوازشریف کے ہمراہ ہی پاکستان واپس لوٹیں گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close