لاہور(آئی این پی)سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے درمیان ایف آئی آر کے معاملے پر اختلافات ہوگئے۔جمعہ کو ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کیحوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے عمران خان کے رویے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالہی قانون اور عمران خان اپنی خواہش کے مطابق ایف آئی آر کٹوانا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔لانگ مارچ میں شریک افراد نے موقع سے ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا جس کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی تھی، بعد ازاں پولیس نے نوید کے گھر والوں کو بھی حفاظتی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی تھی۔تاہم اب تک حملے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں