عمران خان پر حملہ ناکام بنانے والے ابتسام کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا انعام دینے کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان کے حملہ آور کو پکڑنے والے بہادر کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے 25 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا تیسرا اجلاس اجلاس ہوا۔

 

 

 

اجلاس میں پنجاب کابینہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور دیگر رہنماؤں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی، صوبائی وزراء اور معاونین خصوصی نے عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، پنجا ب کا بینہ کے اجلاس میں حملہ آور کی فائرنگ سے شہید کارکن معظم گوندل کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے شہید کارکن معظم گوندل کے اہل خانہ کے لئے 50لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا جبکہ حملہ آور کو جرات سے پکڑنے والے کارکن ابتسام کے لئے 25لاکھ روپے کے خصوصی انعام کا اعلان کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close