لانگ مارچ میں وقفے کے دوران صرف ترلے اور پائوں پکڑنے کا پروگرام ہو گا، وفاقی وزیر کا طنز

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ ترلے کریں گے اور پائوں پکڑیں گے۔ جمعہ کو عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ موخر کیے جانے کے اعلان پر اپنے ایک ٹویٹ میں خواجہ آصف نے کہا ” لانگ مارچ میں وقفہ، عمران خان کی مکمل صحت یابی تک موخر.

وقفے کے دوران صرف ترلے اور پائوں پکڑنے کا پروگرام ہو گا.”خیال رہے کہ شوکت خانم ہسپتال سے خطاب میں عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ جیسے ہی صحت مند ہوں گے تو دوبارہ اسلام آباد کی کال دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close