لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ جانے کے باوجود اسپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوازشریف کو چیلنج کیا ہے کہ و ہ ملک میں کسی بھی نشست پر ان کا مقابلہ کرلیں۔جمعہ کو شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ چیلنج کرتا ہوں سندھ کے لوگوں کو زرداری مافیا سے چھڑائوں گا سندھ کے لوگوں کو زرداری مافیا نے غلام بنایا ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں نوازشریف کوبھی چیلنج کرتاہوں ملک میں کسی بھی نشست پرمقابلہ کرلیں،، توشہ خانہ کیس میں ڈس کوالیفائی کر دیا گیا، اس لیے نااہل کیا گیا کیونکہ یہ نوازشریف کا حکم تھا، نواز شریف نے اربوں روپے چوری کیے، اسحاق ڈار کا بیان حلفی موجود ہے ، آج تک نوازشریف نے فلیٹ کی ایک منی ٹریل نہیں دی، میں نے عدالت کوچالیس سال کا اپنا ریکارڈ پیش کیا۔پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ میرا موازنہ نوازشریف سے کر رہے ہیں، نوازشریف کہہ رہا ہے لیول پلائنگ فیلڈ نہیں، وہ چاہتا ہے الیکشن کمیشن مجھے نااہل کرے، چیف الیکشن کمشنر شریف خاندان کا نوکر ہے، مجھ پرغلط الزام لگائے، چیف الیکشن کمشنر پر ہرجانہ دائر کروں گا۔انھوں نے کہاکہ نوازشریف کی طرح وزیراعظم نہیں بناتھا،میں نے22سال جدوجہدکی ہے وزارت عظمی سے ہٹنے کے بعد دوبارہ عوام کے پاس گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں