عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کے اندراج کے دوران اچانک تھانے میں کیا ہوا؟

وزیر آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے لیے ایف آئی آر کے اندراج کے دوران تھانہ وزیر آباد سٹی کی لائٹ بند ہو گئی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی چئیرمین پر قاتلانہ حملے کے خلاف پی ٹی آئی کے مقامی رہنما زبیر نیازی لائرز ونگ پنجاب کے عہدیداران کے ہمراہ مقدمہ درج کرانے تھانہ سٹی وزیرآباد پہنچے تو پولیس اسٹیشن کی لائٹ بند ہوگئی۔

پی ٹی آئی رہنمائوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے سوال کیا کہ تھانہ سٹی کی لائٹ جان بوجھ کر خراب کی گئی یا واقعی خراب ہے، پارٹی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ درخواست آن لائن ٹیگ کے بغیر نہیں دیں گے۔تحریک انصاف کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کی درخواست کی آن لائن رسید وصول کریں گے۔ادھر ایک اور نجی ٹی وی کے مطابقسابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرانے کے لئے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ درخواست میں وزیر اعظم شہباز شریف ، رانا ثناء اللہ اور کچھ سہولت کاروں کو نامزد کیا گیا ہے ۔ درخواست میں نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ زبیر خان نیازی کی مدعیت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے موقع پر جائے وقوعہ پر موجود تھا اور عمران خان کا قریبی عزیز ہوں سارا واقعہ آنکھوں سے دیکھا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close